ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری نگر کے کچھ حصوں میں نئی پابندیاں لگائی گئیں 

سری نگر کے کچھ حصوں میں نئی پابندیاں لگائی گئیں 

Fri, 13 Sep 2019 21:49:53    S.O. News Service

سرینگر،13 /ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) نماز جمعہ کے پیش نظر قانون و نظام کوبرقرار رکھنے کے لئے سری نگر کے کچھ حصوں میں نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ آج بھی اسکول بند رہے اور گاڑیاں سڑکوں سے ندارد رہیں۔جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کے زیادہ تر دفعات کو ختم کئے جانے کے 40 ویں دن بعد بھی کشمیر میں معمولات زندگی متاثر ہے۔انہوں نے بتایا کہ حضرت بل کے ارد گرد کے علاقوں میں نئی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ شہر کے اندرونی علاقوں میں، پانچ پولیس تھانہ علاقوں میں پابندیاں اب بھی جاری ہیں۔قانون ونظام کو برقرار رکھنے کے لئے تعزیرات ہند کی دفعہ 144 کے تحت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ افسر ہر جمعہ کو وادی کے حساس علاقوں میں پابندیاں لگاتے ہیں تاکہ اس دن مساجد اور مذہبی مقامات پر جمع ہونے والی بھیڑ کا کچھ سوارتی عنصر فائدہ نہ اٹھا سکیں۔گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے نوہٹا واقع جامع مسجد اور حضرت بل واقع درگاہ شریف جیسی بڑی مساجد اور مذہبی مقامات میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ حالانکہ پوری وادی میں لینڈ لائن فون کام کر رہے ہیں لیکن موبائل پر صوتی کال صرف شمالی کشمیر کے کپواڑہ اور ہندواڑا پولیس علاقوں میں ہی ہو پا رہی ہیں۔ حکام نے کہا کہ وادی میں عام زندگی اب بھی متاثر ہے۔مارکیٹ اور دیگر تجارتی ادارے بند رہے اور سڑکوں سے گاڑیاں ندارد رہیں۔ انٹرنیٹ خدمات مکمل طور پر ٹھپ ہیں۔اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے ریاستی حکومت کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا کیونکہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے والدین بچوں کو گھر سے باہر نہیں بھیج رہے ہیں۔ 


Share: