ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرجیکل اسٹرائک کی دوسری سالگرہ : کونارک وار میموریل پر وزیر اعظم مودی نے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا 

سرجیکل اسٹرائک کی دوسری سالگرہ : کونارک وار میموریل پر وزیر اعظم مودی نے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا 

Fri, 28 Sep 2018 19:47:01    S.O. News Service

جودھپور،28؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کی صبح جودھپور پہنچے ہیں۔ وہ یہاں کمانڈر کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے آئے ہیں۔ کانفرنس میں شامل ہونے سے قبل مودی سرجیکل اسٹرائک کی دوسری سالگرہ کے موقع پر جودھپور میں منعقدہ سہ روزہ نمائش کا افتتاح کیا۔ تقریباً سوا گھنٹے کی اس تقریب میں مودی کونارک وار میموریل پر گئے اور وہاں گلہائے عقیدت پیش کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے نمائش کا معائنہ کیا۔واضح ہو کہ جودھپور فضائیہ اسٹیشن پر کمانڈر کانفرنس شروع ہوگی جس میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے ساتھ تینوں افواج کے سربراہ اور قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال شرکت کر رہے ہیں۔ دوپہر کو یہاں آفیسرس میس میں ظہرانہ کے بعد دوپہر تین بجے مودی دہلی کے لئے اڑان بھریں گے۔ پی ایم کا یہاں کوئی سول پروگرام نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے بھی جودھپور میں موجود ہیں۔ واضح ہو کہ سرجیکل اسٹرائک کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر فوج کی کونارک کور کی جانب سے جودھپور سمیت جیسلمیر ، احمدآباد و بھج ملٹری اسٹیشن پر 'پراکرم پرو'منایا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز تینوں افواج کے ٹاپ کمانڈرس کا اجلاس جودھپور میں ہوا۔ جودھپور سمیت چار ملٹری اسٹیشنوں پر اس تقریب کا آج آغاز ہوا جو 30ستمبر تک چلے گا۔اجلاس میں ملک کی سلامتی کے تئیں افواج کو مضبوط کرنے کے سلسلہ میں چرچہ کی جائے گی۔ وزیر اعظم نریند رمودی صبح 9بجے خصوصی طیارے سے جودھپور ایئر پورٹ پر پہنچے۔ ایئر پورٹ سے پی ایم سیدھے کونارک اسٹیڈیم گئے ۔ وہاں پراکرم پرو کی شروعات کرتے ہوئے سرجیکل اسٹرائک کی نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ تقریباً سوا گھنٹہ یہاں رہنے کے بعد مودی جودھپور ایئر فورس اسٹیشن پر واقع آڈیٹوریم میں منعقدہ کمانڈر اجلا س میں پہنچے۔ 


Share: