سبری مالا31دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھاری سیکورٹی کے نظام کے درمیان سبری مامیں پہاڑی پر واقع مندر اتوار کی شام فیسٹیول کے لیے کھلاہے۔مندر 27 دسمبر کو21 روزہ فیسٹیول کا اختتام ہونے پر بند ہوا تھا۔ حیض والی عمر(10 سے 50 سال) کی خواتین کے داخلے کی سپریم کورٹ سے اجازت ملنے کے بعد وہاں احتجاج ہوئے تھے۔شام پانچ بجے مندر کھلنے کے بعد عقیدت مندوں کی بھاری بھیڑ تھی۔پجاری وی این واسدیون نبودر نے مندر کے دروازے کھولے۔پجاری نے مندر کے کمرہ کے ساتھ ہی مقدس 18 سوپان پر مذہبی رسم ہوئی جس کے بعد زائرین کوپوجاکرنے کی اجازت دی گئی۔اہم پجاری کے راجنورو بھی موجود تھے۔ہزاروں عقیدت مند گھنٹوں قطاروں میں انتظار کرنے کے بعد مندرپہنچے۔ اگرچہ اتوار کو کوئی خاص پوجا نہیں ہوئی۔