ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سادھوی پرگیہ اور آکاش وجے ورگیہ بھیج چکے ہیں جواب، اب میٹنگ کا انتظار

سادھوی پرگیہ اور آکاش وجے ورگیہ بھیج چکے ہیں جواب، اب میٹنگ کا انتظار

Tue, 23 Jul 2019 22:46:51    S.O. News Service

نئی دہلی، 23 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی میں کوئی لیڈر نظم و ضبط کی لکشمن ریکھا پار کرنے کے گھیرے میں آتا ہے تو اسے پارٹی کی جانب سے وجہ بتاؤنوٹس جاری کر جواب مانگا جاتا ہے،اگر جواب تسلی بخش نہیں ہوتا تو متعلقہ شخص کو تادیبی کارروائی بھگتنی پڑتی ہے۔حال ہی میں ایسا بھوپال سے لوک سبھا کی ممبر پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور اندور سے رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ کے ساتھ ہوا، تاہم، دونوں کا جواب آ گیا ہے، لیکن پارٹی کی تادیبی کمیٹی کی میٹنگ ہونا ہی ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔دراصل، سادھوی پرگیہ کو وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب دیے ہوئے ڈیڑھ ماہ سے اوپر ہو چکے ہیں۔وہیں آکاش وجے ورگیہ کو بھی نوٹس کا جواب دیے پانچ دن گزر چکے ہیں۔دلچسپ یہ ہے کہ ابھی تک بی جے پی کی انتظامی کمیٹی کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔میٹنگ نہیں ہونے کی وجہ سے ظاہر ہے کہ یہ فیصلہ نہیں ہو پا رہا ہے۔سادھوی پرگیہ اور کاش وجے ورگیہ کے جواب سے کمیٹی مطمئن ہیں یا نہیں،یا پھر دونوں لیڈران کے خلاف مزید کارروائی کے لئے کمیٹی اپنی منظوری مرکزی قیادت کو بھیجے گی یا نہیں۔بتا دیں کہ بی جے پی کی انتظامی کمیٹی میں تین رکن ہیں - اویناش رائے کھنہ، بجوی چکرورتی اور ستیدیو سنگھ۔گزشتہ چند ماہ سے اس انتظامی کمیٹی کی کوئی میٹنگ نہیں ہو پائی ہے۔سادھوی پرگیہ نے اس سال لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران ناتھو رام گوڈسے کودیش بھکت بتانے والا بیان جاری کیا تو بی جے پی نے انہیں وجہ بتاؤنوٹس جاری کرنے میں دیر نہیں لگائی تھی۔سادھوی پرگیہ نے 5 جون 2019 کو پارٹی کے نوٹس کا جواب بھیجا۔اس میں انہوں نے کہا کہ آگے سے وہ نظم و ضبط میں رہیں گی اور وزیر اعظم مودی سے مل کر اپنی بات کو صاف بھی کریں گی۔گزشتہ ماہ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجیورگیہ کے بیٹے آکاش وجیورگیہ نے اندور میں ایک خراب عمارت کو منہدم کرنے پہنچے میونسپل ایک افسر کی کرکٹ بیٹ سے پٹائی کر دی تھی۔اس واقعہ کے طول پکڑنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سخت موقف دکھایا۔


Share: