ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریلوے ٹینڈر گھوٹالہ معاملہ میں رابڑی ، تیجسوی اور لالو کے خلاف وارنٹ 

ریلوے ٹینڈر گھوٹالہ معاملہ میں رابڑی ، تیجسوی اور لالو کے خلاف وارنٹ 

Fri, 31 Aug 2018 20:52:54    S.O. News Service

نئی دہلی،31؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ریلوے ٹینڈر گھوٹالہ معاملہ میں راشٹریہ جنتا دل سربراہ لالو پرساد یادو کی بیوی رابڑی دیوی، ان کے بیٹے تیجسوی یادو اور باقی ملزمان کو ضمانت دے دی ہے۔

عدالت نے تمام ملزمان کو ایک لاکھ روپے کے نجی مچلکے پر ضمانت دی ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں لالو یادو کی بیوری رابڑی دیوی ، تیجسوی یادو اور باقی ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت کو بتایا گیا کہ لالو جیل میں ہیں۔ سی بی آئی نے ان کے لئے پروڈکشن وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد عدالت نے لالو یادو کے خلاف پروڈکشن وارنٹ جاری کیا اور 6اکتوبر کو انہیں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

سی بی آئی کے ذریعہ دائر معاملہ میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ریلوے ٹینڈر گھوٹالہ معاملہ میں لالو یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو سمیت 14لوگوں کو سمن جاری کیا تھا۔ سی بی آئی کے کیس میں تیجسوی یادو سمیت دیگر ملزمان پر آئی پی سی کی دفعہ 420، 120بی اور بدعنوانی پر قابو پانے سے متعلق قانون کی مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

لالو یادو پر الزام ہے کہ انہوں نے ریلوے وزیر رہتے ہوئے ریلوے کے دو ہوٹلوں کو آئی آر سی ٹی سی کو منتقل کیا اور ہوٹلوں کی دیکھ ریکھ کے لئے ٹینڈر جاری کئے تھے۔ رانچی اور پوری کے دو ہوٹلوں کا الاٹمنٹ کوچر برادران کی کمپنی سجاتا ہوٹل کو ٹرانسفر کر دیا تھا۔ 


Share: