ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈی سی تمنا نے بی جے پی قائدین کا موازنہ آوارہ کتوں سے کیا

ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈی سی تمنا نے بی جے پی قائدین کا موازنہ آوارہ کتوں سے کیا

Sat, 29 Dec 2018 23:36:26    S.O. News Service

بنگلورو،29؍دسمبر(ایس اونیوز) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈی سی تمنا نے 24گھنٹوں میں ریاست میں کمار سوامی کی حکومت کو گرادینے کے متعلق بی جے پی رکن اسمبلی امیش کتی کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی قائدین کا موازنہ آوارہ کتوں سے کیا ہے۔

امیش کتی نے دعویٰ کیا تھا کہ مخلوط حکومت میں شامل 15 اراکین اسمبلی بی جے پی کے ساتھ ربط میں ہیں، مسٹر تمنا نے کہاکہ اگرایسا ہے تو بی جے پی کرناٹک میں حکومت بنا کیوں نہیں لیتی؟۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ آنجہانی جے ایچ پٹیل نے ایک بار ہاتھی کے گزرنے اور آوارہ کتوں کے بھونکنے کی مثال دی تھی۔ امیش کتی کے بیان پر یہ مثال بالکل درست بیٹھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امیش کتی ہر دن حکومت کے گرنے کے متعلق پیشین گوئی کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ پچھلے سات ماہ سے بی جے پی قائدین میں سے کوئی نہ کوئی ہر دن اس حکومت گرانے کا خواب دیکھا کرتا ہے، لیکن ان کا خواب اگلے پانچ سالوں تک خواب ہی رہ جائے گا۔ امیش کتی کے دعوے کے فوراً بعد خود ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے واضح کردیا کہ مخلوط حکومت کو گرانے کاکوئی منصوبہ بی جے پی کے سامنے نہیں ہے۔
 


Share: