ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کے چیف انفارمیشن کمشنر اور دو کمشنروں کی حلف برداری

ریاست کے چیف انفارمیشن کمشنر اور دو کمشنروں کی حلف برداری

Tue, 07 May 2019 13:26:58    S.O. News Service

بنگلورو،7/مئی(ایس او نیوز)  ریاست کے چیف انفارمیشن کمشنر کے طور پر آج ریاستی محکمہئ قانون کے وظیفہ یاب پرنسپل سکریٹری این سی سرینواس نے حلف لیا۔ جبکہ انفارمیشن کمشنروں کے طور پر ایس ایم سوم شیکھر اور کے پی منجوناتھ کو بھی حلف دلایا گیا۔ راج بھون میں منعقدہ سادہ تقریب کے دوران گورنر واجو بھائی والا نے۔ چیف انفارمیشن کمشنر اور دو انفامیشن کمشنروں کو عہدے اور راز داری کا حلف دلایا۔ تقریب میں ریاستی حکومت کی طر ف سے چیف سکریٹری وجئے بھاسکر نے تینوں کا تقرر نامہ رسمی طور پر گورنر کو پیش کیا۔ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی، وزیرچھوٹی آب پاشی سی ایس پٹ راجو، رکن کونسل تپے سوامی، رکن اسمبلی بال کرشنا، لوک آیوکتہ جسٹس وشواناتھ شٹی، ریاست کے عبوری چیف جسٹس ایل نارائن سوامی،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ای وی رامن ریڈی، سکریٹری سیلوا کمار، شہر کے ڈپٹی کمشنر وجئے شنکر، محکمہئ ڈی پی اے آر کے سکریٹری انجم پرویز اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ 


Share: