ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کرناٹک کے 6 اضلاع میں اغذیہ کی قلت دور کی جائے گی: وزیرصحت ڈاکٹر سدھاکر

ریاست کرناٹک کے 6 اضلاع میں اغذیہ کی قلت دور کی جائے گی: وزیرصحت ڈاکٹر سدھاکر

Sun, 30 Jan 2022 10:48:11    S.O. News Service

بنگلورو، 30؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے بتایا کہ ریاست کے 6اضلاع میں اغذیہ کی قلت زیادہ ہے اور اس مسئلہ کو حل کرکے اگلے سال نیتی آیوگ کے طبی گراف میں ریاست کو ٹاپ 3میں جگہ دلانے کی کوشش کی جائے گی۔

 اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سدھاکر نے اس خیال کا اظہار کیا اور کہا کہ شہر بنگلورو میں کووِڈ معاملات کے تناسب میں کمی آرہی ہے، لیکن دیگر اضلاع میں اضافہ ہورہا ہے، تاہم اسپتالوں میں داخلہ جات صرف 1تا 2فیصد ہونے سے طبی نظام پر زیادہ دباؤ نہیں ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اومیکرون وائرس میں اضافہ کے باوجود مرض میں شدت نہیں ہے، گزشتہ کووِڈ کی دونوں لہر کے مقابلے موجودہ لہر میں شرح اموات میں کمی یعنی 0.004فیصد رج کی گئی ہے،جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔

انہو ں نے بتایا کہ بنگلورو دیہی ضلع کے لئے نئے اسپتال کی تعمیر کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ تبادلہئ خیال کرکے فیصلہ کیا جائے گا اور ضلع انتظامیہ کی جگہ عوامی نمائندوں کی رائے حاصل کرکے طے کی جائے گی۔

ڈاکٹر سدھاکر نے تبایا کہ چکبالاپور ضلع نگراں کار وزیر کی تبدیلی سے فطری طورپر پارٹی کارکنوں کو مایوسی ہوئی ہے لیکن نئے نگراں کار وزیر ایم ٹی بی ناگراج کے تعاون سے ضلع میں مزید ترقیاتی کام انجام دئے جائیں گے۔


Share: