ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کرناٹک میں کووڈ پازیٹی ویٹی شرح کم ہورہی ہے: وزیر صحت سدھاکر

ریاست کرناٹک میں کووڈ پازیٹی ویٹی شرح کم ہورہی ہے: وزیر صحت سدھاکر

Wed, 02 Feb 2022 10:52:58    S.O. News Service

بنگلورو، 2؍ فروری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے صحت ڈاکٹر کے سدھاکرنے بتایاکہ ریاست میں پازیٹی ویٹی شرح میں کمی آرہی ہے۔ اس کے باوجود احتیاطی اقدامات پر عمل ضروری ہے۔

 اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سدھاکر نے یہ جانکاری دی اور بتایاکہ گزشتہ 4 دنوں سے بنگلورو میں کووڈ معاملات میں کمی آئی ہے اور دیگراضلاع میں بھی یہ تعداد گھٹ رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ چند اضلاع میں کووڈ پازیٹی ویٹی شرح بڑھ ر ہی ہے لیکن اسپتالوں میں داخلہ جات کا تناسب 2 تا3فیصد ہے اورشرح اموات 0.05 فیصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسکے باوجود ملک اوردیگر ریاستوں کی صورتحال کی روشنی میں احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ کووڈ ویکسی نیشن میں ریاست سرفہرست ہے اور عوام کا تعاون، طبی عملہ کی محنت اور بہتر انتظام کی وجہ سے پہلے ڈوز میں 100فیصد کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ دوسرے ڈوز میں 87 فیصد کامیابی ملی ہے۔ ڈاکٹر سدھاکر نے بتایاکہ اومیکروں وائرس سے زیادہ نقصان نہیں ہے لیکن تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔


Share: