ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کرناٹک کے 10بلدی اداروں کے انتخابی نتائج کا اعلان ، 7پر قبضہ کے ساتھ کانگریس کا شاندار مظاہرہ

ریاست کرناٹک کے 10بلدی اداروں کے انتخابی نتائج کا اعلان ، 7پر قبضہ کے ساتھ کانگریس کا شاندار مظاہرہ

Sat, 01 May 2021 11:09:51    S.O. News Service

بنگلورو، یکم مئی (ایس او  نیوز)کرناٹک میں مختلف بلدی اداروں کے لئے حال ہی میں ہوئے انتخابات میں ریاست کی حکمران بی جے پی کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ کانگریس نے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ مختلف اضلاع میں آنے والے10میں سے7بلدی ادار وں میں کانگریس نے کامیابی حاصل ہے جبکہ بی جے پی محض ایک میں کامیاب ہو سکی اور جے ڈی ایس کو دو ادارو ں میں کامبابی میسر آئی۔10بلدی ادارو ں کی 266وارڈوں میں سے کانگریس نے 119میں کامیابی حاصل کی جبکہ جے ڈی ایس 67پر کامیاب ہو کر دوسرے نمبر پر رہی اور بی جے پی 56سیٹیں جیت کر تیسرے نمبرپر پہنچ گئی۔بنگلورو رورل ضلع کے وجئے پورا ٹاؤن منسپل کونسل میں جے ڈی ایس نے کامیابی حاصل کی۔23رکنی کونسل میں جے ڈی ایس کے 14ممبر منتخب ہوئے، رام نگرم کی 31رکنی سی ایم سی میں کانگریس نے 19سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جے ڈی ایس کو11سیٹیں ملیں جبکہ بی جے پی نے کھاتہ بھی نہیں کھولا۔ چن پٹن سی ایم سی کی31میں سے 16سیٹوں پر جے ڈی ایس نے کامیابی حاصل کر کے اپنا قبضہ جمالیا۔

چکبالاپور کے گڈی بنڈے ٹاؤن پنچایت کی 11میں سے کانگریس نے چھ سیٹیوں پر کامیابی حاصلی کی اور 3کانگریس باغی امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ بی جے پی کا یہاں نام ونشان نہیں۔وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کے اپنے ضلع شیموگہ میں بھی بی جے پی کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ یہاں کے بھدراوتی اورتیرتھ ہلی بلدیہ میں کانگریس نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ہاسن ضلع جو جے ڈی ایس کا قلعہ مانا جاتا ہے یہاں کانگریس نے بیلور بلدیہ پر 23میں سے17سیٹوں پر کامیابی کے ذریعے قبضہ جمایا ہے۔ کورگ ضلع کے مڈیکیری میں بی جے پی نے 23میں سے 16سیٹوں پر جیت درج کی ہے اور اس کے حصہ میں آنے والا یہ واحد بلدی ادارہ ہے۔ بیدر کی 35وارڈوں پر مشتمل سی ایم سی میں سے کانگریس15سیٹوں پر کامیابی حاصل کر کے سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ یہا ں جے ڈی ایس نے 7، بی جے پی نے 8عام آدمی پارٹی نے 2،مجلس اتحاد المسلمین نے2سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے بلاری سی ایم سی کی 39سیٹوں میں سے کانگریس نے 21سیٹوں پر قبضہ کر کے اکثریت حاصل کر لی ہے۔

اس کامیابی پر کانگریس کے ریاستی قائدین ڈی کے شیو کمار، دسدارامیا،اے آئی سی سی جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا، کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار،اپوزیشن لیڈر سدارامیا اور دیگرقائدین نے مسرت کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ ملک میں بے تحاشہ مہنگائی اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی پالیسیوں سے تنگ آ کر بی جے پی کو دھتکار دیا ہے۔


Share: