ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رکن اسمبلی آنند سنگھ پر حملےکرنےوالے اسمبلی گنیش  کو 14 دنوں کی عدالتی حراست

رکن اسمبلی آنند سنگھ پر حملےکرنےوالے اسمبلی گنیش  کو 14 دنوں کی عدالتی حراست

Fri, 22 Feb 2019 14:46:20    S.O. News Service

بنگلورو،22؍فروری(ایس او نیوز) گزشتہ ماہ شہر کے ایگل ٹن ریسارٹ میں ساتھی رکن اسمبلی آنند سنگھ پر حملے کے مرتکب جے این گنیش کو گجرات سے گرفتار کرنے کے بعد آج رام نگرم کی عدالت میں پیش کیاگیاجہاں عدالت نے گنیش کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ بتایاجاتاہے کہ آنند سنگھ پر حملے کے واقعے کے بعد سے روپوش گنیش مختلف ریاستوں میں چھپے رہے، آخر کار کل ریاستی پولیس نے گجرات کے سومناتھ شہر میں گنیش کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ آج انہیں بنگلور لایا گیا اور رام نگرم کے سیشن جج کے سامنے پیش کرنے سے پہلے رام نگرم ضلع اسپتال میں ان کی طبی جانچ کروائی گئی ، بعد میں انہیں پولیس تھانہ لاکر حملے کے بارے میں بیان درج کیا گیا۔ بتایاجاتا ہے کہ بیان کے دوران گنیش نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے آنند سنگھ پر کسی طرح کا حملہ نہیں کرنا چاہا، لیکن معمولی تکرار پر بات اس قدر بڑھ گئی کہ انہیں اس بات پر اکسایا گیا کہ طیش میں آکر وہ آنند سنگھ پر حملہ کر بیٹھے۔ رام نگرم کے ڈی سی آئی بی انسپکٹر رمیش ، ٹریفک انسپکٹر مہادیو سوامی، کمبل گوڈ کے سب انسپکٹر روی کمار اور دیگر افسروں نے گنیش سے پوچھ تاچھ کے بعد ان کا بیان لیا ، دوپہر تین بجے جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے گزارش کی کہ گنیش کو پولیس کی تحویل میں دیا جائے تاہم عدالت نے پولیس کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا اور گنیش کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔ 


Share: