ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روس-یوکرین جنگ کے درمیان فیس بک کے استعمال پر روس نے لگائی پابندی

روس-یوکرین جنگ کے درمیان فیس بک کے استعمال پر روس نے لگائی پابندی

Sat, 26 Feb 2022 11:35:55    S.O. News Service

سان فرانسسکو، 26؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) روس کے افسران نے جمعہ کے روز سوشل نیٹورکنگ پلیٹ فارم فیس بک کے استعمال پر جزوی پابندی عائد کر دی ہے۔ یوکرین پر حملہ کو لے کر فیس بک کے ذریعہ روس حامی میڈیا اداروں کے مختلف اکاؤنٹ پر روک لگائے جانے کے بدلے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی ’روسکومنادجور‘ نے جمعہ کے روز اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس نے فیس بک سے سرکاری نیوز ایجنسی ’آر آئی اے نوووستی‘، سرکاری ٹی وی چینل ’جویزدا‘ اور سرکار حامی نیوز ویب سائٹس ’لینٹا ڈاٹ آر یو‘ اور ’گازیٹا ڈاٹ آر یو‘ پر جمعرات کو لگائی گئی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ فیس بک نے میڈیا اداروں کے اکاؤنٹس بحال نہیں کیے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ فیس بک پر ’جزوی پابندی‘ جمعہ کو نافذ العمل ہو گئی ہے۔ اس نے اپنے اس قدم کو روسی میڈیا کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا قدم بتایا ہے۔


Share: