ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رتلام: گاؤں میں ترقی نہیں، ناراض دیہاتیوں نے پنچایت سکریٹری کو بجلی کے کھمبے سے باندھا

رتلام: گاؤں میں ترقی نہیں، ناراض دیہاتیوں نے پنچایت سکریٹری کو بجلی کے کھمبے سے باندھا

Sat, 22 Jun 2019 23:26:47    S.O. News Service

رتلام، 22 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سڑک، خالص پینے کے پانی اور ڈرین سمیت بنیادی سہولیات کا کام نہیں ہونے سے ناراض بھیماکھیڑی گاؤں کے لوگوں نے جمعہ کو گرام پنچایت سکریٹری کو بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا،بعد میں پولیس نے دیہاتیوں کو منانے کے بعد افسر کو ان کے چنگل سے رہا کرایا۔ادھر، سیکرٹری کی شکایت پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔معلومات کے مطابق گرام پنچایت سیکرٹری یہاں گاؤں میں لوگوں کی شکایات سننے کے لئے آئے تھے۔دیہات میں کئی مسائل کی کمی کو لے کر ناراض لوگوں سے گرام پنچایت سیکرٹری کی بحث ہو گئی،اس کے بعد مشتعل دیہاتیوں نے انہیں بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا۔دیہاتیوں نے اپنے قدم کو صحیح ٹھہراتے ہوئے کہاکہ گاؤں میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے،سڑکوں پر گڑھے ہیں اور نالوں میں پانی بھرا ہوا ہے،اس سے تمام طرح کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں،سیکرٹری اس کے لئے ذمہ دار ہیں،ہم کئی بار حکام سے مل چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی بھی مسئلہ دور نہیں ہوا ہے۔ادھر اپنی صفائی میں سیکرٹری نے کہاکہ میں نے اپنے اعلی افسران کو یہاں باقی تعمیراتی کاموں کو دیکھنے کے لئے ایک انجینئر کو کام سونپنے کی اپیل کی ہے،اگرچہ کچھ فسادیوں نے ترقیاتی کام کو روکا ہے۔


Share: