ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی نے عراق میں ہندوستانیوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا، اہل خانہ کومسلسل چاربرس تک گمراہ کرنے پرگھرجاکروزیرخارجہ معافی مانگیں

راہل گاندھی نے عراق میں ہندوستانیوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا، اہل خانہ کومسلسل چاربرس تک گمراہ کرنے پرگھرجاکروزیرخارجہ معافی مانگیں

Tue, 20 Mar 2018 23:18:05    S.O. News Service

رندیپ سرجیوالانے کہا،سشماسوراج سات مرتبہ ایوان میں عافیت کابیان دے چکی ہیں
نئی دہلی20مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے39ہندوستانیوں کی موت کی خبر پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔کانگریس نے اس معاملے پربی جے پی سرکارکوگھیراہے اورسات مرتبہ بیانات پروضاحت طلب کرتے ہوئے اہل خانہ سے مل کرمعافی مانگنے کامطالبہ کیاہے۔مسٹرراہل گاندھی نے آج ٹویٹ کیا میں یہ سن کر اداس ہوں کہ2014کی طرف سے یرغمال بنائے گئے39ہندوستانیوں کی موت کی اب عراق نے تصدیق کر دی ہے۔میں ان کے رشتہ داروں کے تئیں تعزیت کااظہارکرتاہوں جن کواب تک امید تھی کہ وہ (یرغمال بنائے گئے لوگ)زندہ ہیں اور محفوظ گھر لوٹیں گے۔عراق میں یرغمال بنائے گئے 39ہندوستانی شہریوں کے معاملہ میں حکومت پر غیر حساس ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس نے کہاہے کہ چار برس تک اس معاملہ میں حکومت نے اہل خانہ اور ملک کو گمراہ کیا ہے جس کے لئے وزیر خارجہ سشما سوراج کو اہل خانہ سے ان کے گھرجاکرمعافی مانگنی چاہئیے۔کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں صحافیوں کوبتایاہے کہ2014میں عراق میں دہشت گرد تنظیم آئی ایس کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے39ہندوستانیوں کے بارے میں حکومت نے ایوان میں 7مرتبہ بیان دیا اور وزیر خارجہ سشما سوراج ہر مرتبہ یہی کہتی رہیں کہ سبھی ہندوستانی زندہ ہیں اور انہیں ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایوان میں پہلی مرتبہ یہ اطلاع 23جون 2014کو دی تھی۔


Share: