ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی سےوزیر اعلیٰ کمار سوامی کی ملاقات

راہل گاندھی سےوزیر اعلیٰ کمار سوامی کی ملاقات

Sun, 14 Oct 2018 11:29:55    S.O. News Service

بنگلورو،14؍اکتوبر (ایس او نیوز)  اے آئی سی سی کے صدر راہل گاندھی سے وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے ملاقات کی ۔ کانگریس ، جے ڈی ایس مخلوط حکومت کے انتظامیہ کے سلسلہ میں معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ ضمنی انتخابات کے متعلق بھی سنجیدہ گفتگو کی خبر ہے۔ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے مخلوط حکومت کی حکمت عملی ، حلقوں کی تقسیم اور ریاستی وزیر این مہیش کے اچانک مستعفی ہونے سمیت کئی اہم امور پر بحث ہوئی۔اس موقع پر راہل نے ضمنی انتخابات کا سامنا کرنے سے متعلق چند اہم مشورے دےئے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا ،نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور ،کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ ، ڈی کے شیو کمار شریک تھے۔


Share: