ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی اور پرینکا نے پی چدمبرم سے تہاڑ جیل میں ملاقات کی

راہل گاندھی اور پرینکا نے پی چدمبرم سے تہاڑ جیل میں ملاقات کی

Wed, 27 Nov 2019 22:54:53    S.O. News Service

نئی دہلی،27/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آئی این ایکس منی لانڈرنگ معاملے میں تہاڑ جیل میں بند سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم سے ملنے کے لئے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی تہاڑ جیل پہنچے۔تہاڑ جاکر سابق وزیر خزانہ سے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی مل چکے ہیں۔سونیا اور منموہن کی ملاقات کے 1 ماہ بعد آج راہل اور پرینکا نے کانگریس کے سینئر لیڈر سے ملاقات کی۔ کانگریس پارٹی کے لیڈر چدمبرم کی صحت کو لے کر مسلسل تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ جیل میں سابق وزیر خزانہ کی صحت کا خیال نہیں رکھا جا رہا اور ان کا وزن 3 ماہ میں 10 کلو سے زائد کم ہو گیا ہے۔چدمبرم پر گرفتاری کے ساتھ ہی کانگریس پارٹی مسلسل ان کا دفاع کر رہی ہے۔کانگریس نے بدنیتی کے ساتھ جانچ ایجنسیوں کے کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔چدمبرم کو سی بی آئی نے 21 اگست کو گرفتار کیا اور پھر 5 ستمبر کو عدالتی حراست میں بھیج دیا۔بعد میں ان کوآئی این ایکس  میڈیا معاملے میں منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کیا گیا۔ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے کانگریس لیڈر کو راحت کی امید ہے۔آئی این ایکس میڈیا کرپشن کیس میں جیل میں بند سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اس سے پہلے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ میں فریاد کی تھی۔چدمبرم نے کہا کہ سی بی آئی انہیں نیچا دکھانے کے لئے جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔چدمبرم کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔


Share: