رانچی، یکم مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) آ ر جے ڈی سریمو لالو پرساد کو رانچی کے رمس میں بھرتی کرا دیا گیا۔ وہاں ان کے صحت کی جانچ ہوئی ۔ رمس میں ان کی موجودگی کے مدہ نظر سکیورٹی کے تین لیئر میں انتظام کئے گئے ہیں۔ رمس کے جس سوپر اسپشالٹی بلاک میں لالو پرساد کو رکھا گیا ہے ، اس میں الگ سے دو سی سی ٹی وی کیمرہ لگائے گئے ہیں۔زرایع کے مطابق اسپتا ل میں لالو کے ساتھ خدمت گزار کو بھی نہیں رہنے دیا گیا دریں اثنا میڈیا کو بھی لالو سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صبح 9 بج کر 10منٹ پر راجدھانی اکسپریس سے لالو پرساد دہلی سے رانچی پہونچے ۔ اسٹیشن پرتقریباََ 100 جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔
غور طلب ہے کہ لالو پرساد کو ایمس سے رسم واپس بھیجا گیا ۔ایمس کی ریپورٹ میں کہا گیا کہ لالو کی صحت اب بہتر ہے ۔ تاہم ایمس سے نکلتے وقت لالو نے اپنی شفٹنگ کو لے کر اعتراض ظاہر کیا اور کہا کہ بیمار ہونے کے باوجود انہیں رمس واپس بھیجا جا رہا ہے ۔ لالو پرساد نے یہ الزام بھی لگایا کہ یہ محض سیاسی سازش ہے اور اگر انہیں کچھ ہوتا ہے تو اس کے لئے ایمس انتظامیہ زمہ دار ہوگا۔
کڈنی میں خرابی کے چلتے لالو پرساد گزشتہ 17 مارچ کو رمس اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ غور طلب ہے کہ ہوٹوار جیل میں اچانک صحت خراب ہونے کی وجہ سے رمس میں بھرتی کرا یا گیا تھا۔ جہاں تقریباََ 12 روزکے علاج کے بعد ان کی حالت کے مدہ نظر رسم سے دہلی کے ایمس بھیجا گیا تھا۔