جے پور،23/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں تین الگ الگ سڑک حادثوں میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک جوڑا اور اس کا بیٹا شامل ہے۔ پردیش کے ہنمانگڑھ ضلع کے بھادرا میں جمعہ کی رات میں ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔یہ حادثہ اس وقت ہوا جب آدم پور لنک روڈ پر کار سامنے سے آنے والے ایک موٹر سائیکل سے بھڑ گئی۔ایس ایچ او امن سنگھ نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار جگتپال کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔وہیں اس کی بیوی سرتا، بیٹے روہن اور خاندان کی ایک بچی سیما نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا۔اس حادثے میں کار میں سوار دو نوجوان وکاس اور جان محمد بھی زخمی ہو گئے۔جان محمد کی بھی علاج کے دوران موت ہو گئی۔پولیس کے مطابق جگتپال ایک شادی میں شامل ہونے کے بعد واپس اپنے گھر گھرجا رہا تھا اسی وقت یہ حادثہ ہو گیا۔وہیں ہنمانگڑھ ضلع کے ہی راوتسر میں ہفتہ کو ایک ٹرولے نے سامنے سے آ رہی انووا گاڑی کو ٹکر مار دی۔ دھنناسر کے پاس ہوئے اس حادثے میں رتنا اور اس کے بیٹے ارون کی موت ہو گئی۔یہ خاندان جے پور سے امرتسر جا رہا تھا۔ اس بارے میں ٹرولا ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔گنگا نگر ضلع کے پدمپور تھانہ علاقے میں سنیچر کی صبح نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک درمیانی سنیل کمار کی موت ہو گئی۔پولیس کے مطابق سائیکل پر جا رہے سنیل کمار کو 16 بی بی کے پاس نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔پولیس نے نامعلوم گاڑی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔