ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان میں درجہ حرارت 48 سے متجاوز، دہلی کے لیے الرٹ جاری، تلنگانہ میں 17 افرادکی موت

راجستھان میں درجہ حرارت 48 سے متجاوز، دہلی کے لیے الرٹ جاری، تلنگانہ میں 17 افرادکی موت

Sat, 01 Jun 2019 11:41:09    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں شدید گرمی اور لو کا قہر جاری ہے۔راجدھانی دہلی میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو پیلا الرٹ جاری کیا ہے۔دہلی میں اس ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت 47 ڈگری پہنچنے کا اندازہ ہے۔دہلی سے دور راجستھان کے شری گنگا نگر میں ریکارڈ ساز گرمی پڑ رہی ہے۔آج دوپہر3 بجے یہاں درجہ حرارت48.8 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔موسم پیشن گوئی ایجنسی ا سکائی میٹ ویدر کے مہیش پالوت نے ٹویٹ میں لکھاکہ دہلی کے پالم میں 46.8 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔مئی مہینے میں 2013 کے بعد درج کیا گیا یہ سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔اب تک مئی مہینے میں 26 مئی 1998 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ملک کے مختلف حصوں میں گرم ہوائیں چل رہی ہیں اور شدید گرمی کا قہر جاری ہے،کئی مقامات پر درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔جنوبی ہند کے تلنگانہ کے کئی حصے ایک ماہ سے لو کی زد میں ہیں۔تلنگانہ میں لو اور شدید گرمی سے 22 دن میں 17 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔تلنگانہ میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔دلاباد شہر میں مسلسل دوسرے دن بھی درجہ حرارت 46.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں اگلے تین دنوں تک تیز لو چلنے کا انتباہ اور لوگوں کو دھوپ میں نکلنے سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔راجستھان میں شدید گرمی اور لو کے غضب کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہے۔چورو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو عام درجہ حرارت سے چار ڈگری زیادہ ہے۔بیکانیر-شری گنگا نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.8-46.8، جیسلمیر میں 45.5، کوٹہ میں 45.3 اور باڑمیر میں 45.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔وہیں چندر پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ہماچل پردیش کے اؤنا میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تو وہیں جموں میں اس موسم کی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق مدھیہ پردیش، تلنگانہ، جھارکھنڈ، اتر پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، بہار، جھارکھنڈ اور اڑیسہ میں لو کا غضب اگلے دو تین دن تک جاری رہے گا۔


Share: