ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ذات پات پر مبنی نظام کا خاتمہ ضروری: نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور

ذات پات پر مبنی نظام کا خاتمہ ضروری: نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور

Wed, 25 Jul 2018 13:32:58    S.O. News Service

بنگلورو25؍جولائی(ایس او نیوز) دور جدید میں اگر ذات پات کے نظام کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیاتو آنے والی نسل کو سکون کی زندگی دینا محال ہوجائے گا۔یہ بات نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔

چترادرگہ میں ایک تقریب سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہاکہ ہزاروں برس پہلے پیشے کی بنیاد پر سماج میں جو نظام قائم کیا گیاتھا اسے ذات پات کی بنیاد پر امتیاز کا ذریعہ بنالیا گیا اور سماج میں پیشوں کی بنیاد پر اونچ نیچ کا نظام قائم کرکے اس کے ذریعے نچلے طبقات کو اونچے طبقات نے ہراسانی کا سلسلہ شروع کردیا، آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی اگر یہی نظام باقی رہاتو ہمارے معاشرے کے لئے باعث شرم ہے۔ آنے والی نسلوں کو اگر سکون کی زندگی فراہم کرنے ہے تو ذات پات بنیاد پر قائم نظام کو ختم کرتے ہوئے انسانیت کو عام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں کہ دلت طبقے میں تعلیم یافتہ گان کی کمی ہے، بہت سارے دانشور اس طبقے سے ابھرے ہیں۔ دلت طبقے سے وابستہ بزرگوں کے محنت کے نتیجے میں آج اس طبقے میں تعلیم کو عام کیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ صلاحیت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ملک کے لئے بہترین آئین ترتیب دینے والے ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کی صلاحیت اور ان کی قابلیت کو کسی مذہب سے جوڑا نہیں جاسکتا۔آج انہیں کی صلاحیتوں کانتیجہ ہے کہ ملک کو مساوات اورانصاف پر مبنی آزاد مل سکاہے۔ اس موقع پر رکن پارلیمان چندرپا ، رکن اسمبلی رگھومورتی، رکن کونسل رگھو آچار، سابق رکن اسمبلی سدھاکر وغیرہ موجود تھے۔


Share: