نئی دہلی،یکم اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کی عام آدمی پارٹی نے اسمبلی انتخابات سے پہلے بڑا اعلان کیا ہے۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعرات کو کہا کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کر رہے دہلی کے صارفین کو بل کے طور پر کوئی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی۔ کیجریوال نے اعلان کیاہے کہ دہلی حکومت 200 یونٹ تک بجلی استعمال کر رہے دہلی کے صارفین کو مکمل سبسڈی دے گی۔انہوں نے بتایاہے کہ 201 سے 401 یونٹ تک بجلی کے استعمال پر بھی حکومت 50 فیصد سبسڈی دیتی رہے گی۔کیجریوال نے کہا کہ اس سے بجلی میں بجلی کی بچت کو فروغ ملے گا۔200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو کل تک 622 روپے دینے پڑتے تھے، اب وہ مفت ملے گی۔دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری نے کیجریوال حکومت کے 200 یونٹ تک بجلی مفت کرنے کے فیصلے کاخیرمقدم کیا۔منوج تیواری نے کہا کہ ہم اس سے خوش ہیں کہ ہماری جدوجہد نے کم سے کم اتنا تو کیا کہ 200 یونٹس تک صحیح لوگوں کو مفت بجلی کی یقین دہانی ملی۔اب وہ کب شروع ہوگا۔مجھے کوئی اندازہ نہیں ایک ماہ بعد کا بل بتائے گا کہ وہ اصل میں کتنے بل کے ساتھ آئے گا تو پتہ چل جائے گا۔اس سے پہلے بدھ کو دہلی میں بجلی پر فکس چارج گھٹائے گئے تھے۔دہلی بجلی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی) کے چیئرمین جسٹس ایس ایس چوہان نے بتایا کہ 2 کلوواٹ تک 20 روپے فی کلو واٹ فیس دینا ہوگا جو کہ اب تک 125 روپے فی کلو واٹ تھا۔دوسری طرف 1200 یونٹ سے زیادہ خرچ پر فی یونٹ قیمت بڑھا دگی گئی ہے۔ اب تک یہ 7.75 روپے تھا جو اب 8 روپے فی یونٹ کیا گیا ہے۔ساتھ ہی چوہان نے بتایا کہ 2 سے 5 کلو واٹ تک کے لئے فکس چارج اب تک 140 روپے فی کلو واٹ تھا جو کہ 50 روپے فی کلو واٹ کیا گیا ہے۔اب تک 5 سے 15 کلو واٹ کے کنکشن پر 175 روپے فی کلو واٹ فیس تھی جو کہ 100 روپے فی کلو واٹ کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ 15 سے 25 کلو واٹ تک کے لئے فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔یہ200 روپے کلو واٹ لگے گا۔بجلی کے ریٹ میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔.1200 یونٹ سے زیادہ بجلی خرچ کرنے پرفی یونٹ ریٹ 8 روپے ہو گیا ہے جو کہ اب تک 7.75 روپے فی یونٹ تھا.۔اس تبدیلی سے دہلی کے 64000 صارفین پر اثر پڑے گا۔ای رکشہ یا الیکٹرک وہیکل کو چارج کرنے کے لئے جو اسٹیشن بنائے گئے ہیں ان پر بھی بجلی کاریٹ کم کر دیاگیا ہے۔ ایل ٹی لیول کے لئے فیس 5.5 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 4.5 روپے یونٹ کی گئی ہے۔ایچ ٹی لیول کے لئے چارج 5 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 4 روپے کی گئی ہے۔