نئی دہلی، 10 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) براڑی علاقے میں بدھ کی شام کوہوئے دہرے قتل کیس کو حل کرتے ہوئے پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ قتل باہمی دشمنی کے سبب ہوا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں انل کمار عرف سوامی اور ارمان علی نامی دو شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں شرپسندوں پر پہلے ہی بہت سارے مجرمانہ مقدمات درج ہیں، جس میں انیل کمار سوامی شالیمار باغ پولیس اسٹیشن علاقہ کا ایک مجرم ہے۔ بدھ کی شام کو براڑی کے علاقے میں، انوج اور آنند نامی نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔بدھ کی شام کو براڑی کے علاقے میں 4 شرپسندوں نے انوج اور للت نامی نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا،جس کے بعد بدمعاش موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق متوفی انوج کا ارمان علی سے بہت پرانا جھگڑا تھا، دو دن قبل ان دونوں گینگ کے مابین زبردست لڑائی ہوئی تھی، تاہم مقتول انوج اور للت کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزم ارمان کے علاقے میں گانجہ فروخت کرتے تھے اور انوج نے اس کی مخالفت کی تھی، جس کی وجہ سے ان دونوں میں جھگڑا ہوا تھا۔
دہلی پولیس کے مطابق یہ قتل انیل اور ارمان علی کے ساتھ دو دیگر شرپسندوں نے بھی کیا تھا۔ مفرور ملزم کی تلاش میں پولیس ہر جگہ چھاپے مار رہی ہے لیکن متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے الزامات نے پولیس کو بھی کٹہرے میں کھڑاکردیا ہے۔ مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے زیرانتظام علاقے میں گانجہ کس طرح کھلے عام فروخت کیا جارہا تھا؟ پولیس نے بروقت کارروائی کیوں نہیں کی؟ منشیات کے اس کالے دھندے کو کیوں پنپنے دیا؟ اس کی وجہ سے دو بے گناہ نوجوانوں کو قتل کردیا گیا۔