ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی کالاء اینڈآرڈر،غنڈہ راج زوروں پر؟ نوجوان کو ایک کے بعد ایک 50سے زیادہ بار چاقو مارا،ایک گھنٹے تک پولیس غائب

دہلی کالاء اینڈآرڈر،غنڈہ راج زوروں پر؟ نوجوان کو ایک کے بعد ایک 50سے زیادہ بار چاقو مارا،ایک گھنٹے تک پولیس غائب

Sat, 03 Mar 2018 11:18:17    S.O. News Service

نئی دہلی 2مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی نے لاء اینڈآرڈرکاراگ الاپ کرسلطنت حاصل کی تھی لیکن دارالحکومت جہاں کی پولیس مرکزکے ہاتھ میں ہے،آئے دن جرائم نے اس کے دوسرے وعدوں کی طرح اس پربھی سوال کھڑے کردیے ہیں۔اس سے قبل بھی دہلی میں ایک چلتی بس پراسکول کے بچوں نے ایک شخص کوچاقومارکرزخمی کردیا۔ دہلی کے خان پور علاقے کی کالونی میں جمعرات کی شام 4بجے کے قریب آشیش نام کانوجوان جیسے ہی جم سے نکل کر اسکوٹی سے اپنے گھر کی طرف جا رہاتھا،راستے میں،دولڑکے پہلے ہی اشیش کے انتظارمیں تھے۔آشیش کو اپنی طرف آتے دیکھ دونوں نے اپنے ساتھیوں کوآشیش کے آنے کی خبر کر دی ۔پھرکیاتھا۔ایک کے بعد ایک 10بائیک سواروں نے آشیش کو گھیر لیا اور اس پر ایک کے بعدایک چاقواورراڈسے وارکرنے لگے۔آشیش پر50سے زائد حملے کیے گئے ۔جس کے بعد تمام حملہ آوراپنی اپنی بائک پرسواراورفرار ہوگئے۔لوگوں نے پولیس کو کال کی، لیکن پولیس ایک گھنٹے تک نہیں آئی تولوگوں نے آشیش کوساکیت میکس اسپتال میں ایڈمٹ کرا دیا، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


Share: