ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں تشدد کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے: رکن اسمبلی ایشور کھنڈرے

دہلی میں تشدد کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے: رکن اسمبلی ایشور کھنڈرے

Sat, 29 Feb 2020 19:43:42    S.O. News Service

بنگلورو، 29/فروری(ایس او نیوز) ریاستی کانگریس کے کاگذار صدر مسٹر ایشور بی کھنڈرے رکن اسمبلی بھالکی ضلع بیدر نے الزام لگایا ہے کہ نئی دہلی میں ہوئے تشدد واقعات کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے اور وزیر داخلہ کی حیثیت سے ناکام ہونے والے امیت شاہ کو اخلاقی ذمہ داری کے ساتھ استعفی دینا چاہئے۔

انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ دہلی میں فرقہ ورانہ فسادات صرف مرکزی وزراء اور بی جے پی کے قائدین کی اشتعال انگیز تقریروں کی وجہ سے ہوئے ہیں۔بی جے پی شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑکرکے اقتدار چلانا چاہتی ہے۔مسٹرامیت شاہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امیت شاہ نے تشدد کو روکنے کیلئے کام نہیں کیا‘بلکہ صرف اپنی تشہیر اور کارکردگی کیلئے کیا ہے۔ انھوں نے سینئر پولیس افسران کا دو بار اجلاس طلب کیا ہے۔دہلی تشدد کو پولیس پر سخت تبصرہ کرنے والے جج مرلیدھر کے اچانک تبادلے کو مسٹر کھنڈرے نے مرکزی حکومت کی دشمنی کی سیاست قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ جسٹس مرلیدھر نے حکومت کو آئینہ دکھایا تھا لہٰذا ان کا تبادلہ کردیا گیا۔ بی جے پی ایم ایل اے مسٹربسون گوڑا پاٹل یتنال نے مجاہدِ آزادی مسٹر ایچ ایس دُرّے سوامی کے ضمن میں تبصرے کو مجاہدِ آزادی کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس مقننہ کے دونوں ایوانوں میں آواز اُٹھائے گی۔

انھو ں نے کہا کہ ریاست میں ایک سنگین بحران ہے۔ یڈ یورپا حکومت کے دور میں سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو تنخواہیں اور سینئر شہریوں کو پنشن وقت پر نہیں دیا جارہا ہے۔


Share: