ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی حکومت کی نئی پہل، 10 ویں اور 12 ویں بورڈ کے بچوں کو دی جائے گی اسپیشل کوچنگ

دہلی حکومت کی نئی پہل، 10 ویں اور 12 ویں بورڈ کے بچوں کو دی جائے گی اسپیشل کوچنگ

Thu, 30 May 2019 11:08:02    S.O. News Service

نئی دہلی،30/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سی بی ایس ای کے 10 ویں اور 12 ویں کے نتائج کے آنے کے بعد دہلی حکومت بورڈ رزلٹ کو بہتر بنانے کے لئے اب ایک حکمت عملی بنا رہی ہے۔حکومت کی منصوبہ بندی ہے کہ جن سبجکٹ میں اسٹوڈنٹس نے سب سے کم نمبر حاصل کئے ہیں، ان پر خصوصی توجہ دینے کے لیے خصوصی کلاس لگائی جائے گی تاکہ رزلٹ کو بہتر بنایا جا سکے۔اگلے ماہ شروع ہونے والی بورڈ کمپارٹمنٹ کے امتحانات کے لیے خصوصی کلاس لگانے کے ساتھ ساتھ، دہلی تعلیم ڈائریکٹوریٹ اگلے سال کے لئے مجموعی طور پر نتائج کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔دہلی تعلیم ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹر تعلیم کے سربراہ مشیر شیلندر شرما نے کہاہے کہ محکمہ نے 10 ویں کے لیے کمپارٹمنٹ امتحانات کو لے کر کلاس منعقد کرنے کے لئے اسکولوں کو وسیع ہدایات جاری کیے ہیں۔اسی طرح کی ہدایات 12 ویں کو لے کر بھی اسکولوں کو دئی جائیں گی۔ محکمہ نے ان طالب علموں پر توجہ دی ہے جنہیں کمپارٹنٹ میں رکھا گیا ہے۔ایک یا دو سبجکٹ میں فیل ہونے والے طالب علموں کا زمرہ کمپارٹمنٹ کے ذریعے دکھایا جاتا ہے۔شرما نے کہاکہ ہم ان بچوں کو کمپارٹمنٹ امتحان دینے اور انہیں منتقل کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن موضوعات میں زیادہ تر طلباء فیل ہوئے ہیں انہیں لے کر محکمہ اگلے سال کے لئے حکمت عملی بنانے پر کام کر رہا ہے۔ 


Share: