نئی دہلی6جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بدھ سے دہلی اسمبلی کا تین روزہ خصوسی سیشن ہواجس میں خاص طور سے دہلی کومکمل ریاست کا درجہ دیئے جانے کامطالبہ کیاگیا۔عام آدمی پارٹی کے باغی لیڈر اور رکن اسمبلی کپل مشرا کو سیشن کے آغاز میں مداخلت کرنے پر مارشل نے انہیں اٹھاکرباہر کردیا۔انہوں نے سرکار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کو ایک کل وقتی وزیر اعلیٰ چاہئے۔دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیانے اس سہ روزہ خصوصی اجلاس کے بارے میں بتایا کہ اسے آپ سرکار کے مشورہ پر بلایا گیا۔انہوں نے کہاہے کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیئے جانے تک دہلی کے لوگوں کو انصاف نہیں ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ سیشن 6جون سے شروع ہوکر8جون تک چلے گا۔