ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دلبرداشتہ امباٹی رائیڈو کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

دلبرداشتہ امباٹی رائیڈو کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Thu, 04 Jul 2019 12:03:40    S.O. News Service

حیدرآباد،4؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کی عالمی کپ ٹیم میں منتخب نہ ہونے سے مایوس مڈل آرڈر کے بلے باز امباٹی رائیڈو نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اچانک اعلان کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

رائیڈو کو امید تھی کہ انہیں ضرورت پڑنے پر متبادل کھلاڑیوں میں سے عالمی کپ ٹیم میں جگہ ملے گی لیکن جب متبادل کھلاڑیوں کی فہرست میں اگروال کو ٹیم میں منتخب کیا گیا تو رائیڈو نے اسے انہتا مان کر کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ رائیڈو نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) کو خط لکھ کر اپنے ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں آگاہ کرایا۔

بتا دیں کہ امباٹی نے ٹیم انڈیا کے لئے 55 ون ڈے کھیلے ہیں. انہوں نے 79.04 اسٹرائیک ریٹ سے 1694 رن بنائے ہیں۔ جس میں 3 سنچری اور 10 نصف سنچری شامل ہے. انہوں نے ٹیم انڈیا کیلئے پانچ ٹی 20 میچ بھی کھیلے ہیں، جس میں 10.50 کی اوسط سے 42 رن بنائے ہیں۔


Share: