ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خاتون صحافی میں کورونا کی تصدیق سے افرا تفری، 3 اہل خانہ سمیت اسپتال میں داخل

خاتون صحافی میں کورونا کی تصدیق سے افرا تفری، 3 اہل خانہ سمیت اسپتال میں داخل

Mon, 27 Apr 2020 17:43:52    S.O. News Service

اناؤ،27؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی)  اترپردیش کے ضلع اناؤ میں اتوار کی شام ایک خاتون صحافی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع نے پیر کو بتایا کہ اناؤ۔کانپور سرحد کے قریب مدنی نگر کے گھنٹہ گھر کی رہنے والی ایک خاتون صحافی کو کانپور میں کووڈ ۔19 اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ صحافی کے کنبے کے دیگر تین افراد کو بھی کانپور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون صحافی پانچ دن قبل کافی تیز بخار کی شکایت کے بعد کانپور میڈیکل کالج جانچ کے لئے گئی تھیں۔ لیکن ڈاکٹر نے انہیں عام بخار بتاتے ہوئے دوائیں دی تھیں اور کورونا جانچ کے لئے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے افسران سے شکایت کی, جس کے بعد ان کا نمونہ لے کر جانچ کے لئے بھیجا گیا۔ اتوار کی رات آئی ان کی رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 


Share: