ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت کے امتیازی سلوک کے خلاف اور رمضان کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

حکومت کے امتیازی سلوک کے خلاف اور رمضان کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

Sat, 28 Sep 2019 17:54:57    S.O. News Service

کوٹہ،28/ستمبر (ایس او نیوز/ پریس ریلیز)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)نے منگرول کے رہائشی مرحوم محمد رمضان کو انصاف دلانے اور ریاستی کانگریس حکومت کی دوہرے رویہ کے خلاف 27ستمبر کو شام 3بجے ایروڈرام سرکل سے بابا سرکل تک احتجاجی ریالی نکال کر ڈیوژنل کمشنر کے توسط سے وزیر اعلی کے نام پیش کردہ میمورینڈم میں رمضان کو جلد از جلد اور معاوضہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ ا س موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر محمد رضوان خان نے 25اپریل 2019کو محمد رمضان کی پولیس کی پٹائی سے پولیس کی تحویل میں موت ہوگئی۔ رمضان کے اہل خانہ نے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوٹہ اور باراں ضلعی کلکٹرکو ایک میمورینڈم بھیجا اور وزیر اعلی سے معاوضہ کا مطالبہ کیا،اس کے علاوہ متعلقہ پولیس اہلکاروں پر قانونی کارروائی کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔ لیکن آج 5ماہ گذر نے کے باوجود نہ تو کنبہ کے پاس ریاستی امداد کی کوئی رقم ہے اور نہ ہی پولیس نے مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے۔ جو انصاف کے معاملے میں حکومت کی دوہرے رویہ کی عکاسی کرتا ہے۔ ریاستی نائب صدر محمد امین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس عرصے کے دوران ریاست میں پولیس کی تحویل میں ہلاکتوں کے دیگرچار واقعات رونما ہوئے ہیں۔ سیاسی دباؤ کی وجہ سے نہ مقتول رمضان کے اہل خانہ کو معاوضہ ملا ہے اور نہ ہی انہیں انصاف ملا ہے۔ریاستی حکومت نے اب تک صرف یقین دہانی کے سواکچھ نہیں کیا ہے۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کوٹہ ضلعی صدر محمد شعیب نے کہ ضلعی کلکٹر کے توسط سے ہم نے اس معاملے کے تعلق سے وزیر اعلی کو متعدد بار آگاہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی ایس ڈی پی آئی نے باراں شہر اور کوٹہ میں متاثرین کو ساتھ لیکر احتجاج درج کرایا تھا۔لیکن حکومت نے اس رمضان کے اہل خانہ کو معاوضہ اور انصاف فراہم کرنے میں کوئی سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے کنبہ کے افراد افسردہ ہیں۔ چونکہ حکومت نے منگرول قصبہ میں پولیس تحویل میں ہلاکت کے بعد متوفی کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے اور قصور وار پولیس اہلکاروں پر قانونی کارروائی شروع ہوگئی ہے،  علاقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ مقامی ایم ایل اے میں بھی سخت ناراضگی ہے۔ لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جب حکومت دیگر اموات پر معاوضہ دے رہی ہے تو رمضان کے لواحقین کو بھی معاوضہ دیا جائے اور خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ریاستی جنرل سکریٹری اشفاق حسین، ریاستی ایگزیکٹوممبر گرو جنت سنگھ، متوفی رمضان کا بیٹا محمد عرفان نے بھی خطاب کیا۔ ریاستی ایگزیکٹو ممبر ظفر چشتی، ضلعی جنرل سکریٹری مبارک حسین،محمد رمضان کے اہل خانہ، پارٹی عہدیداران اور پارٹی کارکنان شریک رہے۔ 
 


Share: