ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت کہہ رہی ہےکہ وہ قانون منسوخ نہیں کریگی، ہم کہتےہیں کہ ہم کرواکررہیں گے

حکومت کہہ رہی ہےکہ وہ قانون منسوخ نہیں کریگی، ہم کہتےہیں کہ ہم کرواکررہیں گے

Wed, 16 Dec 2020 10:53:40    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) شدید احتجاج کے بعد بھی  متنازع زرعی بلوں کو منسوخ کرنے سے حکومت کے انکار پر برہمی کااظہار کرتےہوئے کسانوں نے منگل کو اعلان کیا کہ ’’حکومت کہہ رہی ہے کہ وہ قانون منسوخ  نہیں کریگی مگر ہم کہتے ہیں کہ ہم یہ کرواکررہیں گے۔‘‘ سنگھو بارڈر پر کسان لیڈر جگجیت ڈلّے وال نے میڈیا  سے خطاب کرتےہوئےکہا ہے کہ لڑائی اس موڑ پر آگئی ہے کہ کچھ بھی ہوجائے جیت کے بغیر واپس  نہیں   جانا  ہے۔  انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت پر دباؤ بنانےکیلئے بدھ کو نوئیڈہ  اور دہلی کے بیچ چلّہ بارڈ کو پوری طرح جام کردیا جائےگا۔ 

بی جےپی اصل ٹکڑے ٹکڑے گینگ:   این ڈی اے  سے علاحدہ ہوکر کسانوں کی تحریک میں شامل ہونے والے اکالی دل کے چیف سکھبیر سنگھ بادل نے بی جے پی پر مسلمانوں کی طرح  سکھوں کے خلاف بھی نفرت پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی ملک میں اصلی ٹکڑے ٹکڑے گینگ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس نے قو می یکجہتی کو پوری طرح سے توڑ کررکھ دیا ہے اور اب کسا نوں کی تحریک کو توڑنے کی سازش کر رہی ہے ۔ بادل  نے کہا کہ پہلے  بے شرمی سے مسلمانوں کے خلاف ہندوئوں کو اکسایا گیا اور اب وہ  اپنے سکھ بھائیوں کے خلاف ایسا کر رہی ہے ۔

’اصل کسان یونینوں‘ سے گفتگو کی جاری رکھیں گے:  وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر  نے دعویٰ کیا کہ  زرعی بلوں کا ملک بھر میں خیر مقدم کیا جارہاہے۔ انہوں نے مظاہروں کے تعلق سے کہا کہ حکومت ’’اصل کسان یونینوں‘‘ سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے گی اور کھلے ذہن کے ساتھ مسئلے کا حل تلاش کرنےکی کوشش کریگی۔  

 


Share: