ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت کوناپاک گٹھ جوڑ قرار دئے جانے پر اسمبلی میں ہنگامہ

حکومت کوناپاک گٹھ جوڑ قرار دئے جانے پر اسمبلی میں ہنگامہ

Sat, 07 Jul 2018 11:57:29    S.O. News Service

بنگلورو7؍جولائی(ایس او نیوز)ریاست میں کانگریس جنتادل (ایس) مخلوط حکومت کو بی جے پی کے رکن سی ٹی روی کی طرف سے ناپاک گٹھ جوڑ قرار دئے جانے کے سبب ایوان میں شور وغل مچ گیا۔

ایوان سے گورنر کے خطاب پر تحریک تشکر کے بحث کے دوران جب جنتادل (ایس) رکن بال کرشنا تقریر کررہے تھے تو اس مرحلے میں مداخلت کرتے ہوئے سی ٹی روی نے کہاکہ دو ناکام سیاسی جماعتیں ایک ہوکر ریاست کے اقتدار پر قبضے کے لئے ناپاک گٹھ جوڑ کر چکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کو ہر دن سدرامیا سے ایک نئی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ اس مرحلے میں جواب دیتے ہوئے بال کرشنانے کہاکہ سدرامیا کی بدولت ہی ریاست میں مخلوط حکومت قائم ہوپائی ہے۔ ان کی طرف سے حکومت کو بہتر انتظامیہ چلانے کے لئے جو بھی مشورہ دیا جائے گا اس پر عمل پیرائی ہونی چاہئے۔

سدرامیا کی رہنمائی میں یہ حکومت ریاست کو ترقی کی جانب لے جانے کے لئے پانچ سال کام کرتی رہے گی۔ اس مرحلے میں انہوں نے کہاکہ اقتدار رہے یا نہ رہے سدرامیا ہی اس ایوان میں مرکز توجہ رہیں گے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سی ٹی روی نے کہاکہ بال کرشنا ٹھیک کہتے ہیں ایوان میں داخل ہوتے وقت ایچ ڈی ریونا کو بھی سدرامیا کی قدم بوسی کرکے ہی داخل ہونا پڑے گا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے بال کرشنانے کہا کہ بی جے پی رکن کی طرف سے اس طرح کاجملہ انگور کھٹے کی مانند ہے۔ اس مرحلے میں سی ٹی روی نے کہاکہ بی جے پی اس معاملے میں تماشائی بنے رہے گی۔اس حکومت کو گرانے کے لئے بی جے پی کو کسی بھی جدوجہد کی ضرورت نہیں یہ حکومت اپنے ہی اختلافات میں ختم ہوجائے گی۔ 


Share: