نئی دہلی،15؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے دوران حکومت نے جو 20لاکھ کروڑ روپے کا اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا وہ زمین پر نہیں اترا اور اعلان کرنے میں ماہر حکومت کا یہ پیکیج بھی جملہ ثابت ہوا-
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ انتخابی جملہ 15لاکھ اکاؤنٹ میں، کورونا جملہ20لاکھ کروڑ کا پیکیج -اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں جاننے کے حق - آرٹی آئی کے تحت مانگی گئی معلومات میں حکومت نے بتایا ہے کہ اس سال مئی میں جو20لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکیج کا اعلان کورونا سے نمٹنے کیلئے کیا گیا تھا اس کا محض دس فیصد پیسہ ہی تقسیم ہوا ہے -
کانگریس رہنما نے کہا کہ اس طرح سے 15لاکھ روپے کھاتے میں ڈالنے کے انتخابی جملے کی طرح مودی حکومت کا 20لاکھ کروڑ روپے کا پیکیج بھی کورونا جملہ ثابت ہوا ہے -