ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حج کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کرانے کی مانگ جاری

حج کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کرانے کی مانگ جاری

Tue, 08 May 2018 11:36:20    S.O. News Service

اعظم گڑھ7مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آل انڈیاحج سیواسمیتی نے وزیراعظم نریندر مودی سے ہندوستانی عازمین حج کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھنے کے مطالبے کااعادہ کیاہے۔ سمیتی کے قومی صدر اور مرکزی حج کمیٹی کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے شبلی اکاڈمی میں عازمین حج کی اجلاس کوخطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عازمین کو جب تک یہ راحت نہیں مل جاتی تب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر حج حج اخراجات کے تعلق سے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں کہ حج سستا ہوگیاہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ اس سال حج پانچ سو سے چھ سو کروڑ روپے مہنگا ہوا ہے جس کے لیے مرکز ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ جی ایس ٹی کی ہرطرف سے مخالفت ہورہی ہے۔ علماء ، دانشوران، مسلمانوں کے اداروں ، تنظیموں یہاں تک حج کمیٹی آف انڈیانے بھی جی ایس ٹی ہٹانے کے لئے مرکز ی حکومت کو خط لکھا ہے لیکن حکومت خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے جو افسوسناک ہے ۔


Share: