ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جی ایس ٹی وصولی مسلسل دوسرے ماہ ایک لاکھ کروڑ کے پار

جی ایس ٹی وصولی مسلسل دوسرے ماہ ایک لاکھ کروڑ کے پار

Thu, 02 Jan 2020 09:16:45    S.O. News Service

نئی دہلی،2/جنوری(ایس او نیوز/یواین آئی) اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)ٹیکس وصولی مسلسل دوسرے دسمبر2019میں ایک لاکھ3ہزار492کروڑ روپے رہی-دسمبر2018میں جی ایس ٹی وصولی97لاکھ276کروڑ روپے تھی-اس سال جی ایس ٹی وصولی ایک لاکھ تین ہزار492کروڑ روپے رہی-سرکاری اعدادو شمار کے مطابق دسمبر2019میں جی ایس ٹی سے کل ایک لاکھ تین ہزار184کروڑ روپے حاصل ہوئے -اس میں سی جی ایس ٹی 19962کروڑ روپے،ایس جی ایس ٹی26792کروڑ روپے،آئی جی ایس ٹی48099کروڑ روپے تھی-آئی جی ایس ٹی سے حاصل رقم میں 21295کروڑ روپے کی وصولی درآمدات ہونے والی اشیا کے ٹیکس سے ہوئی-محصول کے طورپر 8331 کروڑ روپے وصولی ہوئی جس میں 847کروڑ روپے درآمدات کی مد سے ہوئی -


Share: