ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جوئیڈا: کیسل راک جنگل کے کنارے دستیاب ہوئی لاوارث بندوق

جوئیڈا: کیسل راک جنگل کے کنارے دستیاب ہوئی لاوارث بندوق

Mon, 08 Feb 2021 11:58:40    S.O. News Service

جوئیڈا،8؍فروری (ایس او نیوز) کیسل راک جنگل کے سڑک کنارے پر ایک لاوارث بندوق دستیاب ہوئی ہے، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کونگینی چیک پوسٹ کے پاس جب فاریسٹ گارڈ معائنہ کے لئے نکلے تھے تو رستے کے ایک کنارے پر دو تھیلیاں اور ایک بندوق پڑی ہوئی پائی گئی۔  محکمہ جنگلات کے افسران نے اس بات کی اطلاع فوراً پولیس کو دے دی۔ پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر وہاں پڑی ہوئی چیزیں اپنی تحویل میں لینے کے بعد معائنہ کیا تو ایک تھیلی میں ٹی شرٹ، بوٹ اور دوسری تھیلی میں کچھ رقم موجود تھی۔ بندوق ذرا سی دوری پر پڑی تھی اور بندوق کی تھیلی پاس کے درخت کی ٹہنی سے لٹک رہی تھی۔ اس کے علاوہ قریب میں بیئر کی خالی بوتلیں بھی پڑی تھیں۔ 

پولیس نے اندازہ لگایا ہے کہ دو سے زیادہ افراد نے اس جگہ پر بیٹھ کر شراب نوشی کی ہے۔ چونکہ اس سے قبل کیسل راک علاقے میں نکسل وادیوں کی موجودگی کا پتہ چلا تھا اور سڑک کے ایک کراس پر قتل کی واردات ہوچکی ہے، اس پس منظر میں عوام کے ذہن میں سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر اس طرح جنگل میں گن پھینکنے کا مقصد کیا ہو سکتا ہے؟ کیا یہ کسی قتل کی واردات یا ڈکیتی کی طرف اشارہ ہے؟

ڈانڈیلی ڈی وائی ایس پی گنیش کے ایل، سی پی آئی بابا صاحب ہولنّوراور رام نگر کرائم پی ایس آئی منجولا راوجی اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


Share: