ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی کینرا میں بھاری برسات کے بعدالال میں بڑھ گیا ہے سمندری کٹاؤ کا خطرہ 

جنوبی کینرا میں بھاری برسات کے بعدالال میں بڑھ گیا ہے سمندری کٹاؤ کا خطرہ 

Sat, 20 Jun 2020 13:08:57    S.O. News Service

منگلورو، 20؍جون (ایس اونیوز)جنوبی کینرامیں بھاری برسات کے بعد ہر سال کی طرح الال اور اس کے اطراف کے ساحلی علاقے میں سمندری کٹاؤ سے مکانات گرنے اور بہہ جانے کا خطرہ اس بار بھی پید اہوگیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اوچیلا، الال،سومیشور وغیرہ کے سمندر میں اٹھتی ہوئی اونچی اونچی لہروں کی وجہ سے تقریباً20مکانات شدید خطرے کی زد میں آگئے ہیں۔اوچیلا اور بٹّا پاڈی کو جوڑنے والی سڑک بھی اس مرتبہ سمندر میں بہہ جانے کا اندیشہ ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ سمندری کٹاؤ کو روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا جونامکمل اور غیر سائنٹفک انداز میں کام ہوا ہے اس کی وجہ سے اس علاقے مزید خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔اب تک اوچیلا کے اندر ہی تقریباً12ناریل کے درخت سمندری کٹاؤ کا شکار ہوگئے ہیں، جبکہ سومیشور میں ایک مکان زمین بوس ہوگیا ہے۔

رکن اسمبلی یوٹی قادر نے بتایا کہ انہوں نے ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری سے درخواست کی ہے کہ خطرات کی زد میں آئے علاقے میں مزید سمندری کٹاؤ کو روکنے کے لئے جنگی پیمانے پر ایمرجنسی کام کیا جائے اور وزیر موصوف نے مثبت جواب دیا ہے۔

 خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ اتوار کی صبح تک ساحلی علاقے میں بادلوں کی گرج کے ساتھ بھاری برسات ہوسکتی ہے۔


Share: