ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی اور شمالی کینرا میں مرکزی حکومت کے کسان مخالف قوانین کے خلاف سی آئی ٹی یو نے کیا احتجاجی مظاہرہ

جنوبی اور شمالی کینرا میں مرکزی حکومت کے کسان مخالف قوانین کے خلاف سی آئی ٹی یو نے کیا احتجاجی مظاہرہ

Sat, 09 Jan 2021 16:55:05    S.O. News Service

منگلورو،9؍جنوری (ایس او نیوز) مرکزی حکومت کے کسان اور مزدور مخالف زرعی قوانین اور بجلی سربراہی سے متعلق ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے سی آئی ٹی یو نے ریاست گیر احتجاج کا جو اعلان کیا تھا اس کی کڑی کے طور پرجنوبی کینرا اور شمالی کینرا میں بھی مظاہرے منعقد کیے گئے۔

منگلورو کے منی ودھان سودا کے روبرو سی آئی ٹی یو کی جنوبی کینرا شاخ کی طرف سے جو مظاہرہ کیا گیا اس میں مرکزی حکومت کے خلاف نعرےلگاتے ہوئے کہا گیا کہ یہ حکومت اب مودی آدانی حکومت میں تبدیل ہوگئی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کسان اور مزدوروں کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے قوانین واپس لیے جائیں۔ سرکاری محکمہ جات کو نجی کمپنیوں کے ہاتھو ں میں سونپنے کا سلسلہ بند کیاجائے۔ اس کے علاوہ یہ مانگ بھی کی گئی کہ تمام غریب خاندانوں کو ہر مہینہ 7500روپےنقد امداد کےعلاوہ 10کلو اناج حکومت کی طرف سے مہیا کرایا جائے۔

اسی طرح شمالی کینرا کے ڈانڈیلی میں بھی احتجاجی مظاہرا کیا گیا۔ سی آئی ٹی یو ڈانڈیلی یونٹ کی طرف سے شہر کے سومانی سرکل پر دیگر مختلف اداروں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا گیا جس میں مرکزی حکومت سے کسانوں اور مزدور مخالف پالیسیوں سے باز رہنے ، نئے زرعی اور بجلی قوانین واپس لینے اور ملک کے اہم سرکاری اداروں کی نجکاری بند کرنے مانگ کی گئی۔ 


Share: