جموں،12 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) جموں،سرینگر قومی شاہراہ کو برفباری کے بعد بند کردیا گیا ہے، جبکہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا کے گورمول گاؤں میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آٹھ کنبے کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔
حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ 270 کلومیٹر لمبی شاہراہ پر جواہر سرنگ کی زمین پر 9 انچ کی برف جمع ہوگئی تھی اور مروگ، ماگیرکوٹ اور پنتھیال میں بارش کے بعد متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک متاثر ہوئی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سیاسی طورپر اہم سڑک پر تیزی سے ٹریفک کی بحالی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ یہ سڑک وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑتی ہے۔ڈوڈا ضلع کے عہدیداروں نے بتایا کہ کاستی گڑھ کے گورمول گاؤں میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے بعد آٹھ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے اہل خانہ کو رہائش اور امدادی سامان دستیاب کرادیا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر مروگ اور میجرکوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جبکہ پنتھیال کے پہاڑ سے پتھر گر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ایجنسیوں نے اہم سڑکوں کی صفائی کے لئے اہلکاروں اور مشینوں کو خدمات میں لگایا ہے۔