سری نگر،13؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں سیکورٹی فورسیز نے ایک سابق دہشت گرد سمیت حوالہ لین دین میں ملوث چارافرادکوگرفتارکرکے حزب المجاہدین کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے راجوری - جموں شاہراہ پر کللار گاوں کے نزدیک ایک کار میں سوارچاروں افراد کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ چاروں میں سے ایک نوجوان راجوری کا ہی ہے اور دیگر جنوبی کشمیرکے شوپیاں کا رہنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی شناخت اعجاز احمد ، محمد عارف ، سجاد احمد مالا اور خورشید احمد ٹھوکر کے طورپرہوئی ہے۔ افسروں کے مطابق یہ چاروں دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کیلئے کام کرتے تھے۔