ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جشن آزادی کے پوسٹر میں نہرو کی تصویرپروضاحت مضحکہ خیز: پی چدمبرم

جشن آزادی کے پوسٹر میں نہرو کی تصویرپروضاحت مضحکہ خیز: پی چدمبرم

Mon, 30 Aug 2021 11:28:59    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے اتوار کو انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ (آئی سی ایچ آر)کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے جاری ہونے والے پہلے ڈیجیٹل پوسٹر میں نہ ڈالنے پر تنقید کی اورکہاہے کہ ایسانہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے آئی سی ایچ آر کے ممبر سیکرٹری پر نفرت اور تعصب کا شکار ہونے کا الزام لگایا ۔

موٹر کار سب سے پہلے فورڈ نے ایجاد کی اور رائٹ برادران کو دنیا کا پہلا طیارہ بنانے اور اڑانے کا سہرا دیا گیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ 75 ویں یوم آزادی منانے کے پہلے ڈیجیٹل پوسٹر میں جواہر لال نہرو کی تصویر نہ لگانے پر آئی سی ایچ آر کے رکن سیکرٹری کی وضاحت مضحکہ خیزہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ نفرت اور تعصب کے سامنے جھک جانے کے بعد ممبر سیکرٹری کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اپنا منہ بند رکھیں۔پی چدمبرم نے یکے بعد دیگرے ٹویٹ کیا ہے کہ اگروہ موٹر کار کی ایجاد کا جشن مناتے تو کیا وہ ہنری فورڈ کو ہٹا دیتے؟ اگر وہ ہوا بازی کی پیدائش کا جشن مناتے تو کیا وہ رائٹ برادران کو چھوڑ دیتے؟ اگر وہ ہندوستانی سائنس منا رہا ہوتا تو کیا وہ سی وی رمن کو ہٹا دیتا؟


Share: