ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جشن آزادی تقریب میں ثقافتی پروگرام نہیں ہوں گے: گورو گپتا

جشن آزادی تقریب میں ثقافتی پروگرام نہیں ہوں گے: گورو گپتا

Wed, 11 Aug 2021 11:29:58    S.O. News Service

بنگلورو،11؍اگست(ایس او نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) چیف کمشنر گو رو گپتا نے بتا یا کہ شہر کے مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ میں جشن آذادی کا پروگرام منعقد کیا جا ئے گا تا ہم اس مرتبہ کوئی ثقافتی پروگرام نہیں ہوگا۔ہندوستان چھوڑو تحریک کے پیش نظرایم جی روڈ کے مہا تما گاندھی پارک میں موجود گاندھی جی مجسمہ کی بی بی ایم پی اڈمنسٹریٹر راکیش سنگھ کے ساتھ گلپوشی کرکے خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے گور گپتا نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتا یا کہ جشن آذادی کے موقع پر وز,یر اعلیٰ بسوا راج بو مئی پرچم کشائی کریں گے او رگزشتہ سال کی طرح امسال بھی عوامی داخلہ پر پا بندی عائد ہے صرف معزز شخصیات اور مد عو ئین کو ہی شرکت کی اجازت ہو گی۔انہوں نے بتا یا کہ کووڈ کے پیش نظر کم افراد کو جشن آذادی تقریب میں جمع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں جلد ہی وزیراعلیٰ کی جانب سے سرکاری احکامات جاری ہوں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ ہندوستان چھوڑو تحریک کی طرز پر ”کوئٹ کورونا“ آندولن شروع کیا جانا چائیے،اور عوام میں کووڈ کے متعلق مزید بیداری لانے کی اشد ضرورت ہے۔ کووڈ کی ممکنہ تیسری لہر کے متعلق ماہرین کے خدشات کے پیش نظر بی بی ایم پی نے شہر میں درکار اقدامات کئے گئے ہیں،عوام کو چائیے کہ وہ بھی کووڈضوابط کر سختی کے ساتھ عمل کر تے ہو ئے کووڈ پھر قابو پا نے کے لئے بی بی ایم پی اور حکومت کا تعاون کریں۔


Share: