ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تودہ کھسکنے سے جموں و سری نگر قومی شاہراہ متاثر

تودہ کھسکنے سے جموں و سری نگر قومی شاہراہ متاثر

Wed, 29 Aug 2018 22:04:20    S.O. News Service

جموں،29؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر میں اودھم پور ضل عکے کھیری پستی موڑ کے نزدیک مٹی کا تودہ کھسکنے کے سبب جموں و سری نگر قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔

کھیری پستی موڑ کے نزدیک منگل کی رات کو ہوئے اس حادثے سے پتھر اور ملبہ سڑک پر پھیل جانے کے سبب قومی شاہراہ کو بدھ کی صبح گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔کسی بھی گاڑی کو دونوں ہی جانب سے آنے جانے کی اجازت ہیں دی گئی ہے ۔ سرحد ی سڑک تنظیم کے کارکنان شاہراہ کو صاف کرنے میں مصروف ہیں۔ راستے سے ملبہ ہٹنے کے بعد اسے ٹریفک کے لئے پھر سے کھول دیا جائے گا۔


Share: