ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھے: ہندوستان

ترکی دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھے: ہندوستان

Wed, 23 Sep 2020 20:36:37    S.O. News Service

اقوام متحدہ،23؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی کے صدررجب طیب اردگان کے بیان پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ  ٹی ایس ترومورتی نے سخت  احتجاج  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دوسرے ممالک  کی خودمختاریکااحترام کرنا سیکھنا چاہئے۔

ترومورتی نے ٹوئٹ کیا’’ہم نے مرکز کے زیر کنٹرول ریاست جموں اور کشمیر کے حوالہ سے ترکی کے صدر کے بیان کو پڑھا ہے اوران کا  ہندوستان کے اندرونی معاملات میں ان کی مداخلت قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے،اور اپنی پالیسیوں پر غور کرنا چاہئے‘‘۔

خیال رہے ترک صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کشمیر پر ایک بار پھر کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہےاور جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد  مسئلہ اور بھی سنگین ہوگیا ہے۔


Share: