حصار،14؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) سرکاری بینکوں کی نجکاری کے خلاف اور دیگر مطالبات کے تعلق سے بینکوں کے ملازم اور افسر15 اور 16 مارچ کو ہڑتال کریں گے -ہڑتال کی پکار آل انڈیا بینک ایمپلائز یونین نے دی ہے - مجوزہ ہڑتال کے سلسلے میں ہریانہ بینک ایمپلائز فیڈریشن کی حصار یونٹ کی میٹنگ اس کے صدر ترسیم اگرول کی صدارت میں آج یہاں مقامی ریڈ اکوائر مارکیٹ واقع کینرا بینک کی برانچ میں ہوئی-
اکائی کے پریس ترجمان کامریڈ جگدیش ناگپال نے بتایا کہ میٹنگ میں آئندہ 15 یا 16 مارچ کو ہونے والی دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی حکمت عملی تیار کی گئی- انہوں نے بتایا کہ دو روزہ ہڑتال کا اہم مقصد سرکاری بینکوں کے پرائیویٹائزیشن کا مخالفت کرنا ہے - انہوں نے کہا کہ سرکاری بینک اور سرکاری ادارے کسی بھی معیشت کی ریڑھ ہوتی ہے جنہیں زیادہ مضبوط کیا جانا چاہیے نہ کہ پرائیویٹائزیشن-یونٹ کے دیگر لیڈر پنیت انیجہ نے کہا کہ بینکوں کی نج کاری کے علاوہ دیگر کئی امور پر بھی غصے کا اظہار کیا جارہا ہے جیسے مساوی کام مساوی تنخواہ، سبکدوش ملازمین کا صحت بیمہ موجودہ ملازمین کی طرح، تنخواہ میں اضافے میں ٹھہراو وغیرہ دیگر امور ہیں -