ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ، مگر ملک کے عوام کو کوئی راحت نہیں!

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ، مگر ملک کے عوام کو کوئی راحت نہیں!

Tue, 21 Sep 2021 23:42:52    S.O. News Service

نئی دہلی،21؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کل بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے باوجود منگل کو دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 16 ویں دن مستحکم رہیں۔ 5 ستمبر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹرفروخت ہو رہا ہے۔

دنیا کی بڑی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی مضبوطی کے دباؤ کے باعث گزشتہ روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً دو فیصد کی گراوٹ آئی۔ گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 1.41 ڈالر کی کمی سے 73.92 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.68 ڈالر کی کمی سے 69.29 ڈالر فی بیرل رہا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 101.34 —————— 88.77۔

ممبئی ————— 107.26 —————— 96.19۔

چنئی ————— 98- 98.96 -—————- 93.26۔

کولکتہ ———— 101.62 —————— 91.71۔


Share: