بیلگاوی،3؍ جنوری (ایس او نیوز) بیلگاوی دیہی حلقہ کی رکن اسمبلی لکشمی ہیبالکر نے بتایا کہ بیلگاوی دیہی اسمبلی حلقہ کے 731 گرام پنچایت نشستوں میں سے کانگریس حامیوں نے381 پر جیت حاصل کی ہے جس کے تحت تقریباً 35گرام پنچایتوں پر کانگریس کا قبضہ ہوگا۔
ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے لکشمی ہیبالکر نے بتایا کہ بی جے پی حامیوں نے صرف 225 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ ایم ای ایس کو 125سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرڈی گدی میں 8، واگھ واڑے میں 12، مودگا میں 15، امبے واڑی میں 8، ارلی کٹی میں 6، انگلگی میں 11، بستواڑ میں 17، بڈس میں 6، بالے کندری میں 12، بینڈی گیری میں 7نشستوں پر کانگریس حامیوں نے جیت حاصل کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کانگریس نے52.12 فیصد نشستوں پر جیت حاصل کی ہے لیکن بی جے پی جھوٹی اطلاع دے کر عوام کو گمراہ کررہی ہے۔