ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی: پولیس گاڑی دکان میں گھس گئی۔ ایک خاتون ہوگئی زخمی۔ دکان کا مالک بال بال بچ گیا

بیلتنگڈی: پولیس گاڑی دکان میں گھس گئی۔ ایک خاتون ہوگئی زخمی۔ دکان کا مالک بال بال بچ گیا

Thu, 07 Jan 2021 19:27:55    S.O. News Service

بیلتنگڈی،7؍جنوری (ایس او نیوز) بیلتنگڈی  نیراوی کے کیلیگنا پیٹے علاقے میں پولیس کی گاڑی بے قابو ہوکر ایک پراویژن اسٹور میں گھس گئی جس کی وجہ سے وہاں پر موجود ایک خاتون زخمی ہوگئی اور اس کو  علاج کے لئے کارکلا سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 

موصولہ رپورٹ کے ڈرائیور کے قابوسے باہر ہونے کے بعد گاڑی اتنی  تیز رفتاری اور شدت سے آگے بڑھی کہ وہ  آدھی سے زیادہ  دکان کے اندر گھس گئی ۔ جس سے  مشروبات کی بوتلوں سمیت دکان کے اندر رکھا ہوا بہت ساراسامان ٹوٹ پھوٹ کر  تباہ ہوگیا ۔  دکان کا مالک رمیش اس حادثے میں بال بال بچ گیا ہے۔


Share: