ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی: آٹو رکشا کھیت میں گرنے سے 2خواتین کی موت۔ حاملہ عورت معجزاتی طور پر محفوظ

بیلتنگڈی: آٹو رکشا کھیت میں گرنے سے 2خواتین کی موت۔ حاملہ عورت معجزاتی طور پر محفوظ

Tue, 18 Feb 2020 13:56:51    S.O. News Service

مینگلور 18/فروری (ایس او نیوز) بیلتنگڈی تعلقہ کے انڈابیٹو نامی گاؤں میں ایک آٹو رکشا اُلٹ کر 25 فٹ گہرے کھیت میں جاگرنے سے رکشہ پر سوار دو خواتین جاں بحق ہوگئیں، البتہ رکشہ پر سوار ایک حاملہ خاتون معجزاتی طور پر محفوظ رہ گئی۔ حادثہ پیر کی شام کو پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق مہلوکین کی شناخت حاجرا بی (55سال) اور ساجدہ بی (56سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے میں آٹو ڈرائیور عبدالنوید سمیت  دو دیگر خواتین کوبھی چوٹیں آئی ہیں جن کی شناخت ممتاز(30) اور شہناز (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آٹو ڈرائیور عبدالنوید اپنی حاملہ  بیوی ممتاز بانو اور اپنی والدہ حاجرا بی سمیت دیگر رشتہ داروں کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہا تھا، انڈا بیٹو میں اس کا رکشہ بے قابو ہوکر اُلٹ گیا اور سیدھے سڑک کنارے کھیت میں جاگرا۔ حاجرا بی کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، البتہ ساجدہ نے اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا۔  حادثے میں حاملہ ممتاز بانو کو بھی گہری چوٹیں آئی ہیں، لیکن اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔


Share: