ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : سڑک حادثہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل فوت

بیلتنگڈی : سڑک حادثہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل فوت

Fri, 15 Oct 2021 22:12:48    S.O. News Service

بیلتنگڈی 15/ اکتوبر (ایس او نیوز) پونجالکٹے پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل اس وقت فوت ہوگیا جب اس کی موٹر بائک حادثہ کا شکار ہوگئی ۔

اطلاع کے مطابق فوت ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام ابوبکر ہے ۔ جب وہ اپنے گھر کی طرف لوٹ رہا تھا اس کی موٹر بائک اور اسکوٹر کے درمیان تصادم ہوا ۔ جب سنگین طور پر زخمی ابوبکر کو ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا تو اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔


Share: