ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی میں سڑک حادثہ۔ بس الٹنے سے 15 مسافر زخمی

بیلتنگڈی میں سڑک حادثہ۔ بس الٹنے سے 15 مسافر زخمی

Sun, 04 Apr 2021 12:49:44    S.O. News Service

بیلتنگڈی، 4؍ اپریل(ایس او نیوز) شانتی نگر میں رات کے وقت پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک بس الٹ گئی جس کی وجہ سے 15 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق بس میں سوار مسافر میسور سے دھرمتھلا میں شادی کے لئے جارہے تھے۔ بس میں 30 مسافر سوار تھے۔اچانک بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک پر الٹ گئی ۔ مقامی افراد نے بس میں پھنسے ہوئے زخمیوں کو باہر نکالنے اور انہیں اجیرے اور بیلتنگڈی کے مختلف اسپتالوں میں  منتقل کرنے کی کارروائی انجام دی۔

بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں سے تین بچوں سمیت چار افراد کی حالت سنگین ہے۔    


Share: